مانسہرہ پولیس نے مئی کے دوران نقب زنی، ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کیا
6 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان، کیش میں سے 6 لاکھ 10 ہزار کا سامان، کیش اور دو عدد موٹر سائیکل ریکور کر لئے مختلف تھانوں میں ماہ مئی کے دوران 67 افراد کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کئے گئے
بدھ 3 جون 2020 23:33
(جاری ہے)
مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 11 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ مئی کے دوران مانسہرہ پولیس نے 74 پستول، 10 بندوقیں، 5 رائفلیں، ایک کلاشنکوف اور 1080 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 76 مقدمات درج کئے گئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر 38 کلو 23 گرام چرس اور 55 گرام ہیروئین برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت35 مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے مانسہرہ پولیس نے 1721 افراد کے خلاف109/54, 151/107 اور 109/55 کے تحت کارروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔ (حساس مقامات ہوٹل، سکول، بس اڈہ) وغیرہ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سیکورٹی آرڈیننس کے تحت 6 مقدمات درج کئے گئے۔ لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر مانسہرہ پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے۔ ماہ مئی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے گئے، غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر مانسہرہ پولیس نے ماہ مئی 2020ء کے دوران 279 پی پی سی کے تحت 11 مقدمات درج کئے گئے۔ ماہ مئی 2020ء کے دوران دفتر ڈی پی او مانسہرہ میں کل 204 مرد و خواتین حضرات کی درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 121 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا جبکہ 83 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔ پال آفس مانسہرہ میں ماہ مئی 2020ء کے دوران 38 افراد کو کریکٹر سرٹیفکیٹس/سیکورٹی کلیئرنس ایشو کئے گئے اور 195 گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے کے ساتھ ساتھ 137 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 22 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے ضلع مانسہرہ ڈی پی او آفس میں قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل 135 کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 74 کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان کا اردلی ..
مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں ٹائون شپ میں ون ویلنگ کرنے والے متعدد اوباش نوجوان گرفتار
قبضہ مافیا اور منشیات دھندے میں ملوث آخری کارندے کو کیفر کردار تک پہنچائے گے، ڈی پی او شفیع اﷲ گنڈا پور
مانسہرہ، تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کارروائی ،گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لئے
ڈی ایس پی ایڈمن مانسہرہ کا پولیس ٹرینرز جوانوں کی پریڈ کا معائنہ
تھانہ اوگی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا
مانسہرہ، تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کارروائی ،گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لئے
مانسہرہ پولیس نے گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے
مانسہرہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکا کنٹرول روم کا دورہ
اوگی پولیس نے اقدام قتل کیس کامفرورملزم 9سال بعد گرفتار کرلیا
ڈی پی اومانسہرہ کا تھانہ لساں نواب اورتھانہ پھلڑہ کا دورہ، ریکارڈ چیک کیا
مانسہرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری