شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،دوافراد جاں بحق،دوزخمی

بدھ 16 ستمبر 2020 20:23

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پھلڑہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،دوافراد جاں بحق،دوزخمی ہوگئے۔۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع گاں مدسیریاں میں واجدولد علی بہادر کی شادی تھی۔شادی کی تقریب کے موقع پر ھوائی فائرنگ شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی زد میں آکرسوزوکی ڈرائیورسمیت دوافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ھوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں عابدولدیعقوب۔شیربہادرولد یونس ساکنان مدسیریاں جبکہ زخمیوں میں نزاکت ولد مسکین۔انورزیب ولد فضل الرحمان ساکنان مدسیریاں شامل ھیں۔زخمیوں کو فوری طورپر کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچا دیاگیا۔تھانہ پھلڑہ میں امیر محمد ولد شیربہادر کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں