ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی زیر صدارت تھانہ بالاکوٹ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں میٹنگ کا اہتمام

جمعرات 17 ستمبر 2020 17:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے تھانہ بالاکوٹ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ایک میٹنگ، کا اہتمام کیا جہاں پر عوام نے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، ٹریفک مسائل سمیت جھوٹی درخواست بازی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ پال آفس کا مسئلہ حل کرنے سمیت دیگر مسائل موقع پر حل کر دیئے گئے، سڑک بلاک کرنے والوں کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے، کسی کو بھی ذاتی مطالبات منوانے کیلئے عوام کو تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تھانہ بالاکوٹ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پولیس اور عوام میں دوریاں کو کم کرنا اور مسائل کو موقع پر حل کرنا مقصود تھا۔ میٹنگ میں سابق تحصیل ناظم حاجی رستم خان، صدر انجمن تاجران جاوید اقبال، حیدر علی خان، سردار عبدالقدوس، سردار سعید، آصف خان، میاں اشرف، رجب علی، امین خان، نصیب عالم خان، اشفاق احمد خان، مزمل احمد خان، حاجی نور حسین، سابق ناظم احسن اقبال اور دیگر موجود تھے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گڑھ حبیب الله میں غیر قانونی طور پر ایک گروہ غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے جس سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں