مانسہرہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے سبزی منڈی کام پر جانے والے دومزدور زخمی،مقدمہ درج،اہلکار گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:27

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) مانسہرہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے سبزی منڈی کام پر جانے والے دومزدور زخمی ہوگئے۔دونوں کوتشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچا دیاگیا۔مقدمے کے اندراج کے بعد دونوں پولیس اہلکار گرفتارکرلئے گئے۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے کالج دوراہا پکھل سی این جی کے قریب ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو موٹرسائیکل سواروں کو زخمی کردیا۔

موٹرسائیکل سواروں کوتشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچا دیا گیا۔زخمیوں میں 31سالہ عباداللہ ولدحسین خان ساکنہ الائی حال لبرکوٹ مانسہرہ اور 37 سالہ محمداقبال ولد محمد رفیق ساکنہ سکندر آباد ٹھاکرہ شامل ھیں۔

(جاری ہے)

زخمی محمد اقبال نے رپورٹ درج کرواتے ھوئے کہا کہ چار سال سے ھم سبزی منڈی مانسہرہ پاکستان کمیشن شاپ پر کام کررھے ھیں۔

حسب معمول صبح چار بجے عباد اللہ کے ھمراہ موٹر سائیکل نمبر2854پر سوار ھو کر منڈی جارھے تھے۔پکھل سی این جی کے قریب ھم سے آگے والے موٹر سائیکل پر سوار موٹرسائیکل سواروں کو وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔نہ رکنے پر پولیس والوں نے آواز دی۔جس پر ھم جیسے ھی رکے توپولیس اہلکاروں نے ھم پر فائر کھول دیئے۔جس سے ھم دونوں زخمی ھوگئے۔زخمی کی رپورٹ پر زیر دفعہ324/34کے تحت مقدمہ درج کرکے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتارکر لیا گیاھے۔گرفتار کیئے جانے والوں میں ذوالقرنین شاہ اور فیاض شامل ھیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کی ڈیوٹی کالج دوراہا پولیس چوکی پر ھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں