محکمہ تعلیم سمیت دیگر حکومتی اداروں کی زمینیں قبضہ مافیا سے واگذار کرانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 14:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : محکمہ تعلیم مانسہرہ سمیت دیگر سرکاری حکومتی اداروں کی زمین قبضہ مافیا سے واگذار کرانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ مانسہرہ میں مختلف سرکاری محکموں کی زمینوں پر عرصہ سے قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں مختلف سرکاری محکموں کی زمینوں پر قبضہ مافیا نے عرصہ سے قبضہ کر رکھا ہے، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کی زمینیں اب بھی قبضہ مافیا کے قبضہ میں ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو قبضہ مافیا سے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی زمینیں واگذار کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں