ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وارجاری،مزید سات افرادمیں تصدیق،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد889تک پہنچ گئی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:14

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ضلع مانسہرہ میں مزید سات افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد889تک پہنچ گئی۔باخبرذرائع سے حاصل ھونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری ھیں۔گزشتہ روزسات افرادکاکورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا۔جس سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد932تک پہنچ گئی ھے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوافرادکوروناوائرس کوشکست دیکرصحت یاب ھوئے۔ضلع مانسہرہ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد55ھوگئی ھے۔جبکہ کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھونے والوں کی تعداد 949ھے۔ضلع مانسہرہ میں8954 افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سی7447 افراد کے ٹیسٹ کلیئر آئے ھیں۔جبکہ 932افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔جن میں سی849 افراد کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھوچکے ھیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد55ھے۔جبکہ562افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں