بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم بہت ضروری ہے۔ایس ایچ اوبالاکوٹ

منگل 24 نومبر 2020 18:41

بالاکوٹ۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ آصف حسین اعوان نے کہا ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام اور منشیات کے استعمال سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم بہت ضروری ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ کی اہم ہدایات اور احکامات کے تحت انہوں نے تہیہ کر رکھا ہے تھانہ بالاکوٹ کی حدود خاص کر تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افسران بالا کی جانب سے ملنے والے ہر حکم پر عمل کرنا ان کے فرائض منصبی کا حصہ ہے تاہم بحیثیت انسان اور ذمہ دار ہونے کے تھانہ بالاکوٹ کی حدود میں بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام اور منشیات سے بچاؤ کے حوالے سے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے جس میں علمائے کرام،صحافی برادری اور تمام مکاتب فکر کی معاونت ازحد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں انہیں کسی بھی اجنبی شخص یا اپنی عمر سے بڑے کسی بھی دوست اور یاتعلق  پیدا کرنے والوں سے دور رکھیں،بچوں کو اپنے طور پر سمجھائیں اور انہیں ایسی عادات کا عادی بنائیں کہ خدانخواستہ وہ کسی بھی ایسے غیر ممکنہ واقعہ کے متعلق بچاؤ کیلئے آواز اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں