ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وارجاری،مزید2افرادمیں تصدیق ،تعداد2470تک پہنچ گئی

ہفتہ 13 فروری 2021 20:35

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کے وارجاری،مزید02افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد2470تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں مزیددوافرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔

(جاری ہے)

دوافرادمیں کورونامیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2470ھوگئی ھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ھواھے۔جس سے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ھونے والوں کی تعداد 2395ھوگئی ھے۔جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد33ھے۔ضلع مانسہرہ میں 33853افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سی30758افراد کی رپورٹ کلیئرآئی ھے۔جبکہ614افراد کی رپورٹ آنا باقی ھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں