وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی احمد حسین شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 17 فروری 2021 23:49

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی سید احمد حسین شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ مانسہرہ کے سول جج کی عدالت میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی سید احمد حسین شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کوبھی گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیا جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مانسہرہ اور دیگر سرکاری اہلکاروں کوبھی گرفتارکرکے تین مارچ کوپیش کیا جائے۔خیال رہے کہ مانسہرہ میں علاقہ عمائدین نیگھنول روڈ کا 14 کلومیٹر سروے تبدیل کرنے پرعدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے سڑک کا کام رکوانے کیلئے حکم امتناع جاری کیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود سڑک پرکام جاری رکھنے پرعلاقہ عمائدین نے توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی جس پر عدالت نے توہین عدالت کے مقدمے میں تمام ذمہ دار افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں