مانسہرہ ،مزید ایک شخص میں کورونا کی تصدیق،29افرادنے وائرس کوشکست دے دی

جمعہ 19 فروری 2021 22:46

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) ضلع مانسہرہ میں مزید ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق،29افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی۔ضلع مانسہرہ میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔ایک شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2480ھوگئی ھے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران29 افراد کورونا وائرس کوشکست دیکرصحت ھوئے۔

(جاری ہے)

جس سے کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھونے والوں کی تعداد سی2425ھو گئی ھے۔جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد13 ہے۔ضلع مانسہرہ میں35216افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سی32040افراد کی رپورٹ کلیئرآئی ہے۔جبکہ693 افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ضلع مانسہرہ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باوجود بھی عوام کی طرف سے ایس او پیزز پر عمل درآمد نظر نہیں آرہاجس سے آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں