مانسہرہ،ایکسپریس وے پر اچھڑیاں کے قریب موٹرکارحادثے کاشکار ،چارافرادزخمی

جمعہ 19 فروری 2021 22:47

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) ایکسپریس وے پر اچھڑیاں کے قریب موٹرکارحادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چارافرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پیک روڈپراچھڑیال کے قریب آلٹوکارنمبرAKT233 تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ھوگئی۔موٹرکار کے اس حادثہ میں چارافرادزخمی ھوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس و میڈیکل سٹاف موقع پر پہنچ گیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچادیاگیا۔زخمیوں ہونے والے تمام افرادبٹگرام کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں