ملک میں جلد نئے اور آزادانہ انتخابات ہونگے،آفتاب شیرپاؤ

پی ڈی ایم نے پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرادیا، اوپن بیلٹ ہوں تو چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے بھی اوپن بیلٹ ہونے چاہیے ہیں، مانسہرہ میں جلسے سے خطاب

پیر 22 فروری 2021 23:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما و سینئر سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملک میں جلد نئے اور آزادانہ انتخابات کی پیشن گوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہیکہ ملک میں بہت جلد نئے اور آزادانہ انتخابات ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرادیا، حکومت اگر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانا چاہتی ہے تو چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کے انتخابات بھی اوپن ہونے چاہئیں ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں