مانسہرہ،مفتی کفایت اللہ کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیاگیا

جمعرات 20 مئی 2021 20:23

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) مفتی کفایت اللہ کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ممبرصوبائی اسمبلی وراہنما جمیعت علمائے اسلام مفتی کفایت اللہ کوگزشتہ روزپولیس کی سخت سیکورٹی میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں سے انھیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرکانٹر ٹیریزم ڈیپاٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جے یو آی کیراہنما مفتی کفایت اللہ نے کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی اداروں کیخلاف بیان دیے تھے جس پرتھانہ بفہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا اور ایک ماہ قبل ان کوگھرسے گرفتار کیا گیا تھا اور چند روز قبل ان کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی تھی ۔جمعرات کو مفتی کفایت اللہ کوانسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں پر عدالت نے مفتی کفایت اللہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کانٹر ٹیریریزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں