کوروناوائرس کاشکارمانسہرہ کاتاجرجاںبحق

ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد47ھوگئی

جمعرات 20 مئی 2021 20:23

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) کوروناوائرس کاشکارمانسہرہ کاتاجرجاںبحق ہوگیا۔ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد47ھوگئی۔تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کاشکار مانسہرہ کاتاجراپرجبڑی کارہاشی محمد فریداسلام آباد کے نجی ھسپتال میں جاں بحق ھوگیا۔ذرائع کے مطابق تاجرکچھ دن قبل کورونا وائرس میں مبتلا ھواتھا۔

اوراسلام آباد کے نجی ھسپتال میں زیرعلاج تھا۔تاجرگزشتہ شب ھسپتال میں انتقال کرگیا۔جس کی میت اسلام آباد سے مانسہرہ لائی گئی۔

(جاری ہے)

اورگزشتہ روزمانسہرہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد47ھوگئی ھے۔جبکہ کی3491افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔جن میں سی3270افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی ھے۔جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد 174ھے۔جن میں تحصیل مانسہرہ کی101تحصیل بالاکوٹ کی21تحصیل اوگی کی32اور تحصیل بفہ پکھل کی20افراد شامل ھیں۔ ضلع مانسہرہ میں55404افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سی51341 افراد کی رپورٹ کلیئرآئی ھے۔جبکہ572افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں