تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے راہنمامشتاق کھٹانہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

ضلع مانسہرہ میں مزید04افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3593تک پہنچ گئی

ہفتہ 29 مئی 2021 00:26

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے راہنمامشتاق کھٹانہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ ضلع مانسہرہ میں مزید04افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3593تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے راہنماسماجی ورکرسابق ناظم سٹی نمبر3مانسہرہ مشتاق کھٹانہ جاں بحق ھوگئے۔

مشتاق کٹھانہ کچھ روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا ھوئے تھے۔اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں زیرعلاج تھے۔جوگزشتہ روز ھسپتال میں انتقال کر گئے۔جن کی میت ایبٹ آباد سے مانسہرہ لائی گئی۔اورگزشتہ روزمانسہرہ میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد48 ھو گئی ھے۔

(جاری ہے)

عوام کی طرف سے لاپروائی کے باعث ضلع مانسہرہ میں گزشتہ 24گھنٹوں مزید04افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔04افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3593تک پہنچ گئی ھے۔جن میں سی3372افرادکوروناوائرس کو شکست دے کر صحت یاب ھوچکے ھیں۔جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد173ھے۔جنمیں تحصیل مانسہرہ کی88 تحصیل بالاکوٹ کی35تحصیل اوگی کی21اور تحصیل بفہ پکھل کی29افراد شامل ھیں۔ضلع مانسہرہ میں57263افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سی52884افراد کی رپورٹ کلیئر آئی ھے۔جبکہ767 افرادکی رپورٹ آناباقی ھے۔جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزیداضافے کاخدشہ ھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں