ضلع مانسہرہ میں مزید27افرادمیں کرونا کی تصدیق ،متاثرہ افراد کی تعداد3655تک پہنچ گئی

جمعہ 4 جون 2021 00:14

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) ضلع مانسہرہ میں مزید27افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3655تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عوام کی طرف سے لاپروائی کے باعث ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کے وارجاری ھیں۔دن بدن کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداداضافہ ھو رہا ھے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں مزید 27افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔

(جاری ہے)

27افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3655تک پہنچ گئی ھے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں 53افراد کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھوئے۔جس سے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ھونے والوں کی تعداد 3496ھوگئی ھے۔جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد111ھے۔جن میں تحصیل مانسہرہ کی78 تحصیل بالاکوٹ کی10تحصیل اوگی کی05اور تحصیل بفہ پکھل کی18افراد شامل ھیں۔ضلع مانسہرہ میں58880افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سی54223افراد کی رپورٹ کلیئر آئی ھے۔جبکہ540 افرادکی رپورٹ آناباقی ھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں