ة داڑھی پگڑی والوں نے افغانستان میں 28ممالک کو شکست سے دو چار کر دیا ہے، مولانا محمد امجد خان

افغانستان کی فتح کہ اثرات کشمیر ، فلسطین میں بھی مرتب ہوں گے، طالبان کے آنے سے عالم اسلام کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ‘اسلحہ کے زور پر آنے والوں کو شکست سے دو چار ہونا پڑا، اللہ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے،مانسہرہ میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب

اتوار 29 اگست 2021 19:45

:مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2021ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان لاہوری نے کہاہے کہ داڑھی پگڑی والوں نے افغانستان میں 28ممالک کو شکست سے دو چار کر دیا ہے۔ افغانستان کی فتح کہ اثرات کشمیر ، فلسطین میں بھی مرتب ہوں گے۔ طالبان کے آنے سے عالم اسلام کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قطر میں جب دستخط ہو رہے تھے تو گوروں کی نظریں جھکیں ہوئی تھیں ۔ مسلمانوں کی نظریں بلند تھیں۔ اللہ اکبر کی صدائیں بلند تھیں۔ اسلحہ کے زور پر آنے والوں کو شکست سے دو چار ہونا پڑا۔ اللہ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد عثمان غنی ڈب نمبر 1مانسہرہ میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب امیر ، صدر متحدہ مجلس عمل امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے فرمائی، کانفرنس کے میزبان مولانا امجد سعید قریشی تھے کانفرنس میں مولانا نور عالم شاہ مولانا سید شاہ عبدالقادر، مولانا قاضی اورنگزیب، مولانا عبداللہ شاہ غازی، مفتی وقار الحق عثمان ، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا ڈاکٹر سعید عبداللہ ، قاری سید نور حسن شاہ، مولانا نور الرحمن شاکر، مولانا میاں عنایت الرحمن، قاری جلال الدین ارشد۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا زید امجد قریشی نے سرانجام دیئے۔ مولانا امجد خان لاہور ی نے کہا کہ ہمارے لئے 7ستمبر کا دن سنہری دن ہے کیونکہ 7ستمبر کو قومی اسمبلی میں مفتی محمود ، مجاہد ملت مولانا غلام غوث ہزاروی، اور دیگر اکابرین نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ آج قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن تحفظ ناموس رسالت کے قانون کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہمارے اکابرین نے بہت بڑی قربانیاں دیں ہیں مولانا غلام غوث ہزاروی اپنے بیٹے کو تڑپتے ہوئے چھوڑ کر تحفظ ناموس رسالت کیلئے نکل پڑے اسٹیشن پر پہنچتے ہوئے ہی اطلاع مل گئی کہ بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے لیکن انہوںنے اپنے بیٹے کے جنازے میں شرکت کرنے کے بجائے قادیانیوں سے مناظرے کیلئے چل پڑے انہوں نے پرچم ختم نبوت کو بلند رکھا ہے۔

ہم انہی کے نام لیوا ہیں۔ ہم بھی تحفظ ناموس رسالت کیلئے سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔ 6ستمبر راولپنڈی لیاقت باغ میں تاریخ ساز کانفرنس ہو رہی ہے اور 7ستمبر لاہور میں تاریخ ساز اور 9ستمبر کو ایبٹ آباد میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور دیگر زعماء ملت خطاب فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے میں ہے انہوںنے کہا کہ روس سپر پاور تھا وہ بھی طالبان کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوا امریکہ بھی سپر پاور تھاوہ بھی طالبان کے ہاتھوں ملیامیٹ ہوا۔

مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کہا کہ اسلامی نظام ہی سے امن اور خوشحالی آئی گی مہنگائی عروج پر ہے غریبوں کا جینا حرام ہوچکا اور ہمارے حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ عوام بھوکی مر رہی ہے ۔ افغانستان میں ہمارے اکابرین کی جدوجہد کی نتیجے میں اسلامی حکومت کا قیام ہوا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ہمارے ملک میں بھی اسلامی نظام کی بہاریں دیکھیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں