تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں ملک سعید لائبریری اورحلیمہ سعید آئی ٹی لیب کا افتتاح ک

جمعرات 2 ستمبر 2021 21:13

مانسہرہ۔2ستمبر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) :ڈی آئی جی ہزارہ پولیس میرویس نیاز نے نجی تعلیمی ادارہ تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں ملک سعید لائبریری اورحلیمہ سعید آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا۔جمعرات کے روز تعمیر وطن آمد پر ڈائریکٹر جنرل تعمیر وطن گروپ آف ایجوکیشن سسٹم ملک محسن سعید‘مانسہرہ کیمپس کے ڈائریکٹر اکیڈیمکس ایئر کموڈور(ر)محمد سیف السلام اورڈائریکٹر اکیڈیمکس گرلز کیمپس ایبٹ آباد شازیہ فضل الرحمن نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا۔

سکول کے ننھے بچوں نے ڈی آئی جی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پرڈی آئی جی ہزارہ کے ہمراہ ڈی پی اومانسہرہ آصف بہادر‘پی ایس اوڈی آئی جی ہزارہ خبیر خان‘ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحبیب الرحمن‘ایس ایچ اوتھانہ سٹی جاوید خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے اس موقع پر ملک محسن سعید سے بات چیت کرتے ہوئے ملک سعید لائبریری اورحلیمہ سعید آئی ٹی لیب کا قیام طلبہ کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکول میں لائبریری کے قیام سے طلبہ میں مطالعہ کا رجحان بڑھے گا اورجدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول میں آئی ٹی لیب کے قیام سے طلباء کو جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے بعد ازاں کیمپس احاطہ میں پودا بھی لگایا۔


مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں