مانسہرہ ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5771تک پہنچ گئی

منگل 14 ستمبر 2021 00:21

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5771تک پہنچ گئی۔مانسہرہ کے تاجروں نے بھی ایس اوپیززکی دھجیاں اڑادیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں مذید04افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ہے۔04افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5771ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک شخص کورونا وائرس کوشکست دے کر صحت یاب ھواھے جن سے کورونا وائرس کوشکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد5044ھوگئی ھے۔جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد675ھے۔جن میں تحصیل مانسہرہ کے 309 افراد تحصیل بالاکوٹ کی197افراد تحصیل اوگی کی34 افراداورتحصیل بفہ پکھل کی135افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ میں129787افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔

جن میں سی121249افراد کی رپورٹ کلیئر ائی ھے جبکہ754افراد کی رپورٹ آنا باقی ھے۔جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ھے۔ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح0.54ھوگئی ھے۔ضلع مانسہرہ میں لاک ڈآؤن کے باوجود بھی عوام کی طرف سے کہیں بھی ایس اوپیزکاخیال نہیں رکھاجارہا۔جبکہ مانسہرہ کے تاجروں نے بھی ایس اوپیززکی دھجیاں اڑادی ہیں جس نے آنے والے دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں