ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ کایوسی داتاکادورہ‘پولیومہم کاجائزہ لیا‘مزیدبہتری کے لیے ہدایات جاری

پیر 20 ستمبر 2021 20:48

مانسہرہ ۔20ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) :ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ نے یوسی داتاکادورہ کرکے پولیومہم کاجائزہ لیااورمزیدبہتری کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں،صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایات پرپیرکے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوحسرت خان نے جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے یونین کونسل داتاکادورہ کیااوربی ایچ یوداتاسمیت گاؤں داتہ کے محلہ باز دار، ٹال پلازہ جی ٹی روڈ اور غازی کوٹ ٹائون شپ میں ٹیموں کے کام کا جائزہ لیااور تسلی بخش کام کرنے پر متعلقہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور کام میں مزید بہتری لانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں