رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان سواتی کے فنڈ سے مختلف علاقوں کیلئے 46 نئے ٹرانسفارمرز اور دیگر سامان جاری کر دیا گیا

منگل 21 ستمبر 2021 16:09

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان سواتی کے فنڈ سے حلقہ این اے- 13 کے مختلف علاقوں کیلئے 46 نئے ٹرانسفارمرز، پولز اور فور کیبل جاری کر دی گئی ہے، مزید علاقوں کیلئے بھی بجلی کا سامان کچھ دنوں تک ریلیز کر دیا جائے گا۔ 100 کے وی کے ٹرانسفامرز جن علاقوں میں مہیا کئے گئے ہیں ان میں براڑ کوٹ، کھٹہ دو بندی، اپر ہاڑی، کنگر کھولہ، لبڑ کوٹ، پیراں کنگڑ کھولہ، پت سیری شوہال، کوٹلی پائیں، سروائی، پوچھر نئی آبادئی، رتیلہ بالا چھتر، کنڈر بیداری، جوسچہ، کائیاں دی موڑی غازی کوٹ، سید آباد ڈھیری، تلسیر لبڑ کوٹ، سفیدہ، بٹ دریاں، سفیدہ 2، بدن شوہال، دارہ مانسہرہ، بفہ نزد ہسپتال، محلہ تتوال بفہ، نعیم آباد مانسہرہ اور لوہار بانڈہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

200 کے وی کے ٹرانسفامرز شرال آباد پوٹھہ، بستی شیر خان کرکلہ، بیرمحل براڑ کوٹ، حویلیاں سیداں براڑ کوٹ، منیاں ڈنہ براڑ کوٹ، بستی دارہ سلیم خان، کانشیاں روڈ گرلاٹ، پیراں لنڈہ، چٹہ بٹہ، کوٹلی پائیں، ریتلہ پائیں چھتر، لنڈوئی ڈھوڈیال اور کنگر میرا لبڑ کوٹ کو فراہم کئے جائیں گے جبکہ 50 کے وی کے ٹرانسفامرز مہیا کئے جانے والے علاقوں میں مدوانہ پیراں، پت سیری شوہال، جوسچہ، ممتاز آباد پرانا لبڑ کوٹ، جدون کالونی غازی کوٹ، لبڑ کوٹ نزد مدرسہ اشرف علی تھانوی، جبوڑی میرا شامل ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں