بابو سر ٹاپ پر سال کی پہلی برفباری، راستے بند کردیئے گئے

برفباری کے بعد لوگ خوشگوار موڈ میں موسم سے لطف انداز ہوتے رہے،

پیر 11 اکتوبر 2021 21:47

بابو سر ٹاپ پر سال کی پہلی برفباری، راستے بند کردیئے گئے
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ،13ہزار700فٹ بلندی پر واقع بابو سرٹاپ پر سال کی پہلی برفباری ہوگئی،اس برفباری کے بعد لوگ خوشگوار موڈ میں موسم سے لطف انداز ہوتے رہے، برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

پھسلن کے پیش نظر چلاس انتظامیہ نے ٹریفک عارضی طور پر روک دی ہے، بابوسرٹاپ پر موجود سیاحوں کوچلاس انتظامیہ نے سفرکرنے سے روک دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چلاس انتظامیہ نے یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابو سرٹاپ پر صبح تک ٹریفک بحال کر دی جائے گی ۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام ا?باد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں