حکومت پاکستان اور جرمن ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) حکومت پاکستان اور جرمن ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ جرمن سفارتخانہ کے مطابق معاہدہ پر وزارت اقتصادی اموراور کے ایف ڈبلیو کے نمائندوں نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

جرمن سفارتخانہ کے مطابق قرضے کی معطلی اقدام کے تحت 2کروڑ 62لاکھ13ہزار یورو کے قرض کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے۔ جرمن سفارتخانہ کے مطابق توانائی، ماحولیات، گورننس اور تربیتی شعبوں میں جرمن ترقیاتی بنک 60کروڑ یوروسے زائد مالیاتی تعاون فراہم کررہا ہے، ،کوویڈ بحران کے سماجی و اقتصادی اثرات کم کرنے کے لئے یہ رعایت دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں