بالاکوٹ، خواتین چور گروہ نے متعدد خواتین کو پرس اورجمع پونجی سے محروم کردیا

منگل 26 اپریل 2022 19:45

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2022ء) بالاکوٹ بازار میں خواتین چور گروہ نے خواتین کو ان کے پرس اور ان کی جمع پونجی سے انہیں محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

بالاکوٹ بازار میں خریداری کیلئے آئی خواتین سی بھکارنوں کے روپ میں خواتین نے پرس چھین لیے،ایک روز میں ایک درجن سے زائد وارداتوں کے باعث کئی خواتین جمع پونجی اور زیورات ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دی گئی ہیں۔

بالاکوٹ شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں تعاقب میں بیٹھی نوسرباز خواتین،جیب تراش گروہ نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کیلئے آنے والے کئی لوگوں کو ان کی نقدی سے محروم کردیا ۔ بازاروں میں خریداروں کا بے پناہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرد و خواتین جیب کتروں نے خوب دیہاڑیاں لگائیں اور کئی لوگوں کو ان کی نقدی وغیرہ سے محروم کردیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں