ڈی پی اومانسہرہ کی زیرصدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کاانعقاد،افسران کی کارکردگی کاجائزہ

جمعرات 9 جون 2022 23:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ڈی پی اومانسہرہ عرفا ن طارق کی زیرصدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کاانعقادہواجس میں تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سرکل افسران نے اپنے سرکل کے مجموعی کرائم اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے ڈی پی او کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ضلع بھر میں جرائم بلخصوص قبضہ مافیہ، مجرمان اشتہاریوں، قمار بازوں، منشیات فروشوں، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و ریکوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں و جرائم کے تدارک کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا،ڈی پی او مانسہرہ نے تمام پولیس افسران کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تلقین کی، میٹنگ کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے ڈی پی اونے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے تمام پولیس افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے، سرکل افسران اپنے سرکل میں جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشنز کا انعقاد کریں اور تمام کارروائیوں کی بذات خود نگرانی کریں تاکہ جرائم کی شرح میں واضح کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں