مانسہرہ میں مختلف حادثات میں دوسیاحوں سمیت 4 افرادزخمی

جمعہ 17 جون 2022 20:12

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2022ء) مانسہرہ میں بالاکوٹ اورکوٹکے پل حادثات کے نتیجے میں دوسیاحوں سمیت چارافرادزخمی ہوگئے،ریسکیو1122کے مطابق مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران جاتے ہوئے لاہور کے رہائشیوں کی گاڑی کو بالاکوٹ روڈپر جابہ ڈمہ گلہ کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے کی اطلاع پرمانسہرہ ریسکیوسٹیشن سے ایمبولینس معہ میڈیکل ٹیم جابہ ڈمہ گلہ پہنچ گئی، حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیاجبکہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن دو بچے شامل تھے جومکمل طورپر محفوظ رہے، حادثے کے نتیجے میں توقیراحمداور تنویر احمد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو میڈکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، کوٹکے پل پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں بالاکوٹ کے رہاشی دو نوجوان رجب علی اور ماساب زخمی ہوئے جن کو ریسکیو میڈکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں