تحصیل اوگی میں پانی تنازعہ پرخاتون کوقتل کردیاگیا،ملزم گرفتار

جمعہ 17 جون 2022 22:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2022ء) تحصیل اوگی کے گاؤں چھٹہ بٹہ میں پانی تنازعہ پرخاتون کوقتل کردیاگیا،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لواحقین کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

اوگی پولیس کے مطابق گاؤں چھٹہ بٹہ میں خاتون گل مرینہ بی بی زوجہ محبوب پانی بھرنے گئی تھی۔ملزم خلیل ولدمحمدجان نے پانی بھرنے سے منع کیااورطیش میں آکرزدوکوب کے بعداس کاگلہ دباکرقتل کردیا۔وقوعہ کی اطلاع پرپولیس نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کردی ۔تھانہ اوگی میں ملزم خلیل کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں