مانسہرہ ،سیاحتی مقام کھبہ ناڑ ماہلی پر شدید برفباری میں پانچ چرواہوںسمیت سینکڑوں مویشیوں کو ریسکیو کرنے کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں

جمعرات 23 جون 2022 21:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) سیاحتی مقام کھبہ ناڑ ماہلی پر شدید برفباری میں پانچ چرواہوںسمیت سینکڑوں مویشیوں کو ریسکیو کرنے کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان نے نوری ٹاپ برف میں پھنسے چرواہوں اور انکے مویشیوں کو ریسکیو کرنے کے لئے بالا کوٹ پولیس ضلعی انتظامیہ اور مقامی ریسکیو ٹیموں کو نوری ٹاپ کھبہ ناڑ ماہلی کی طرف روانہ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ تحصیل شاردرا ضلع نیلم کا علاقہ ہے تاہم محصور افراد کا تعقلق بالاکوٹ سے ہے اطلاع ملتے ہی انھیں ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دیں ہیں جو آزاد کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پھنسے افراد کے ساتھیوں محمد ریاض اور گلزمان سکنہ شوہال کمی خانگیری بالاکوٹ نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ برف سے بڑی مشکل سے نکل کر آئے ہیں تاہم گلیشئیر آنے کے باعث انکے دیگر ساتھی رفیق بشیر شعیب عبدالرزاق اور یوسف وغیرہ وہاں سینکڑوں مویشیوں سمکت پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ مظفر آباد حکومت کے ساتھ لگتا ہے جو برف باری میں مشکل کے باوجود انہیں تلاش کرنے میں مصروف ہے جبکہ ہم ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اطلاع پر یہاں سے بھی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں