مانسہرہ پولیس کاحادثات میں کمی لانے کیلئے آگاہی واک کاانعقاد

جمعہ 24 جون 2022 16:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ عرفان طارق نے روڈ حادثات میں کمی لانے اور ٹریفک رولز کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پہنچانے کے لیے باقاعدہ طورپرآگاہی مہم کا آغازکر دیا،جمعہ کے روز ڈی پی او مانسہرہ کی زیرقیادت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں ٹریفک پولیس سمیت سکول کے طلباء نے شرکت کی،واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوکاکہناتھاکہ ضلع میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور شہریوں کو روڈ حادثات سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں اور طلباء و طالبات کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک رولز ریگولیشن کے حوالے سے عوام کو آگاہی پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور مختلف سکولوں اورکالجوں کے طلباء اور طالبات ٹریفک ایجوکیشن ٹیموں کے ہمراہ مانسہرہ کی مصروف شاہراہوں پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینگے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں