ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کے حوالہ سےآگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 24 جون 2022 20:27

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے سڑک حادثات میں کمی لانے اور ٹریفک قوانین کے حوالہ سے عوام الناس میں آگاہی پہنچانے کیلئے باقاعدہ طور پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈی پی او مانسہرہ کی زیر صدارت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک پولیس سمیت سکول کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات میں بڑی حد تک کمی لا سکتے ہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو بھی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد ہوتا ہے تاہم ہمارے ہاں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کی جاتی، ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں تاہم شہری اس پر عمل نہیں کرتے، ہمیں بطور شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے، ہمارے ملک میں ٹریفک حادثات کی طرح دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، ہمیں ایک اچھے شہری کے طور پر گاڑی چلانے سمیت سڑک کراس کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنی چاہئے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں