ناران کے نیشنل پارکس میں رات کے اوقات میں کیمپنگ پر پابندی

نائٹ کیمپنگ پر پابندی کا اطلاق جھیل سیف الملوک اور جھیل لولوسرکے قریب بھی ہوگا

جمعہ 1 جولائی 2022 21:54

ناران کے نیشنل پارکس میں رات کے اوقات میں کیمپنگ پر پابندی
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) ناران کے نیشنل پارکس میں رات کے اوقات میں کیمپنگ پر پابندی عائد کردی گئی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نائٹ کیمپنگ پر پابندی کا اطلاق جھیل سیف الملوک اور جھیل لولوسرکے قریب بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں انسانی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اس لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں