محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پشاور سے سروے ٹیم شنکیاری ٹانڈہ بجنہ بفہ روڈ کا سروے اور پی سی ون بنانے کیلئے پہنچ گئی

منگل 2 اگست 2022 15:58

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) ریجنل کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن صالح محمد خان کے مطالبے اور کوششوں سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پشاور سے سروے ٹیم 15 کروڑ کی لاگت سے بننے والے شنکیاری ٹانڈہ بجنہ بفہ روڈ کا سروے اور پی سی ون بنانے کیلئے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سروے ٹیم نے شنکیاری ٹانڈہ بجنہ بفہ روڈ کا کام شروع کر دیا گیا جس میں مکمل بلیک ٹاپ روڈ، شولڈر اور ڈرین سسٹم ہو گا۔ اس موقع پر صالح محمد خان سواتی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی نگرانی میں سروے کا کام مکمل کروایا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں