مانسہرہ میں یوم شہدائے پولیس عقیدت واحترام سے منایا گیا، ڈی پی او سمیت پولیس افسران نے شہداء پولیس کی قبروں پر حاضری دی

جمعرات 4 اگست 2022 22:18

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) ضلع مانسہرہ میں بھی ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر ہفتہ شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہداء کی فیملیز کو خراج تحیسن پیش کرنے کی عرض سے ڈی پی او مانسہرہ سمیت پولیس افسران نے شہداء پولیس کی قبروں پر حاضری دی اور فیملیز کے ساتھ ملاقات کی۔ یوم شہداء پولیس کے دن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور تمام تھانہ جات، پولیس چوکیوں اور پولیس لائنز میں شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پولیس لائنز میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے جوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔ شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ کی زیر قیادت واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سکول کے بچوں، پولیس افسران سمیت دیگر شعبہ جات، میڈیا نمائندگان اور عام پبلک نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھانے کے ساتھ شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں