مانسہرہ، گورنمنٹ مڈل سکول جابہ ملکپور میں یوم استحصال کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا

جمعہ 5 اگست 2022 16:13

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) گورنمنٹ مڈل سکول جابہ ملکپور میں یوم استحصال کشمیر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔صبح 9 بجے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ کی موضوع پر تقاریر کی اورملی نغمے پیش کئے۔سکول کے ہیڈ ماسٹر سکول امجد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 1947 سے لے کر اب تک کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری کی آزادی تک ان کی اخلاقی سفارتی ہر طرح کی حمایت جاری رہے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں