تحصیل انتظامیہ اوگی کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور واک کا اہتمام

جمعہ 5 اگست 2022 22:13

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے تحصیل انتظامیہ اوگی نے احتجاجی مظاہرے اور واک کا اہتمام کیا۔ واک میں سرکاری محکمہ جات، طلبا، سول سوسائٹی، ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں نے شرکت کی اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سے تین سال قبل بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی سازش کی، اس کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ کشمیروں کے حقوق مسخ کرنے پر ہم بھارتی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر بھارت کا نہیں بلکہ کشمیریوں کا ہے، انشاء للہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت سے آزادی حاصل کر کے کھلی فضاء میں سانس لیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں