مانسہرہ، مختلف مقامات پر موبائل وینز اور ٹرکوں کے ذریعہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں فروخت کیا گیا

جمعرات 11 اگست 2022 22:23

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) صوبائی وزیر خوراک عاطف خان، سیکرٹری فوڈ کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور ڈائریکٹر فوڈ کاشف اقبال جیلانی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید عنصر قیوم اور اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل کی نگرانی میں موبائل وینز اور ٹرکوں کے ذریعہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کے حساب سے شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سید انصر قیوم نے مختلف فلور ملز کا دورہ کیا دوران انسپکشن آٹا کے معیار، تعداد اور سپلائی کے ریکارڈ کو چیک کیا اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا کی تعداد اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں