مانسہرہ ،فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کی مین بازار میں کارروائیاں

جمعہ 12 اگست 2022 16:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم مانسہرہ نے اسسٹنٹ کمشنر اوگی کے ہمراہ مین بازار اور گردونواح میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خوراک سے وابستہ دکانوں، ہوٹلز، کباب شاپس، چکن شاپس، سویٹس اور ریستورانوں کی انسپکشن کی اس دوران ممنوعہ اشیاء ملنے، ملک شیک میں ملاوٹ اور صفائی ناقص ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، ساتھ ہی بہتری کے نوٹس بھی جاری کئے گئے جبکہ اس کے علاوہ باقی دکانوں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے مالکان کو فوڈ اتھارٹی بارے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں