مانسہرہ پولیس کی کاروائی،چارملزمان گرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیے

ہفتہ 13 اگست 2022 22:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) مانسہرہ ۔13اگست (اے پی پی)مانسہرہ پولیس نے چارملزمان گرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیے،مانسہرہ کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدودسے پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چاررکنی موٹرسائیکل چورگروہ گرفتارکرکے سرقہ موٹرسائیکلزبرآمدکرلیں،گرفتارملزمان میں اسدولدخورشیدسکنہ کٹھہ دوبندی،،عثمان ولد جمیل سکنہ جاگیرڈنہ،عظمت ولدفیاض اوراحسن ولدشکورشامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان عظمت اوراحسن پارک کیے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرکے اسداورعثمان پرفروخت کرتے تھے جوموٹرسائیکلزکوپارٹس میں تقسیم کرکے کباڑپرفروخت کرتے تھے،گرفتارملزمان سے پانچ عددچوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمدلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں