ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس کو ضلع میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

جمعہ 24 فروری 2017 18:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس کو چارسدہ اور لاہور خودکش دھماکوں کے بعد ضلع مانسہرہ میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے اور سرکاری اداروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں ڈی پی او احسن سیف الله کی زیر صدارت اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عارف خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ذوالفقار جدون، ایس ایچ او سٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اور ضلع مانسہرہ میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیکر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

مختلف چوکوں، چوراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو تیز کرنے سمیت مشکوک گاڑیوں اور افراد پر خصوصی نگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع مانسہرہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلہ میں مدد مل سکے، اس کیلئے عوام کو بھی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں