ڈی پی او کاہزارہ یونیورسٹی کے باہر قائم ہاسٹلوں کیلئے سکیورٹی گارڈزاور کیمروں کی تنصیب کا حکم

جمعہ 24 فروری 2017 18:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈی پی او مانسہرہ نے دہشت گردی کی جاری لہر کی روک تھام اور امن وامان کے قیام کیلئے ہزارہ یونیورسٹی کے باہر قائم 86 ہاسٹلوں کی سکیورٹی کیلئے سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور کیمروں کی تنصیب کا حکم جاری کر دیا۔ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ڈی پی او کے جاری احکامات کو پس پشت ڈالنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، تھانہ بفہ اور شنکیاری کو خصوصی کارروائیوں کا حکم دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ احسن سیف الله نے فول پروف سکیورٹی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد تھانہ بفہ اور تھانہ شنکیاری کی حدود میں ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء کیلئے قائم 86 ہاسٹلوں میں کیمروں کی تنصیب اور فوری طور پر سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ڈی پی او مانسہرہ نے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائیوں کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں