صوبائی حکومت تحصیل شنکیاری کا اعلان کرے، تحریک تحصیل شنکیاری

جمعہ 24 فروری 2017 18:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) تحصیل شنکیاری کا قیام ناگزیر ہے، 11 یونین کونسلوں کے عوام کسی صورت میں بفہ سے منسلک نہیں ہوں گے، صوبائی حکومت تحصیل شنکیاری کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحصیل شنکیاری کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس چیئرمین تحریک شبیر خان سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن تحصیل کونسل حاجی عارف، ناظم سٹی کونسل سراج احمد، مسلم لیگ (ن) کے ممتاز سلہریا، اخونزادہ صداقت حسین، ظہور الاسلام خان، جماعت اسلامی کے بختیار حسین، جے یو آئی کے محمد سعید صابر، جہانزیب خان، ملک مظفر دین، عبدالواحد، محمد نعیم ٹھیکیدار، شفیق کھوکھر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 11 یونین کونسلوں کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے شنکیاری کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کریں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں