مانسہرہ میں قبرستان کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے عمارتیں تعمیر کرنے والا قبضہ مافیا دوبارہ متحرک

جمعہ 24 فروری 2017 18:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مانسہرہ میں قبرستان کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے دکانات اور عمارتیں تعمیر کرنے والا قبضہ مافیا دوبارہ متحرک ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاک بنگلہ، شنکیاری روڈ اور زیارت کہو قبرستان کی اراضی پر بعض افراد نے قبضہ جما رکھا ہے، بعض جگہوں پر تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے حالانکہ ہائی کورٹ نے قبرستانوں کی اراضی پر تعمیرات کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ڈاک بنگلہ کے نزدیک قبرستان کی اراضی پر مبینہ طور پر بعض افراد نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف محلہ سائیں آباد کے معززین نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،جس کے باعث آئے روز حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ مانسہرہ میں قبرستان کی اراضی پر قابضین کے خلاف شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں