سیکورٹی خدشات‘ ضلع کے داخلی اورخار جی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات‘ ہزارہ یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ضلع مانسہرہ میں سیکورٹی خدشات کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے ضلع کے داخلی اور خار جی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے‘ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شنا ختی دستاویزات نہ رکھنے والوں کی گرفتاریاںعمل میں لائی جارہی ہیں۔پولیس نے 32مشکوک افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔لساں نواب میں سرچ آپریشن کے دوران 32مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کوغیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں