جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے صد سالہ عالمی اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے 36یونین کونسل کے دورے شروع

جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے ایر اہتمام 23مارچ کو بفہ کے مقام پر مجاہد ملت مولانا غلام غوث ہزارویؒ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے

پیر 27 فروری 2017 13:33

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ نے صد سالہ عالمی اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے 36یونین کونسل کے دورے شروع کر دیئے ہیں مختلف یونین کونسلوں میں پروگرام جاری ہی- جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے ایر اہتمام 23مارچ کو بفہ کے مقام پر مجاہد ملت مولانا غلام غوث ہزارویؒ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے اورمانسہرہ کی چاروں سیٹیز اور یونین کونسل دیہہ اور یونین کونسل داتہ کا ایک مشترکہ اجلاس مدرسہ عثمانیہ دارالقرآن ڈب نمبر 1میں جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے امیر قاضی اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس میں جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری سید مظفر شاہ اور نائب امیر قاری عبید الرحمن قریشی ، قاضی حبیب الرحمن، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا شجاع الدین، مولانا سعید عبداللہ ، مولانا عبدالحسیب، مولانا عبدالستار مغل اوردیگر نے شرکت کی اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے قربانیاں دے کر ملک کو حاصل کیا تھا ہمارے اکابرین کو شہید کیا گیا درختوں پر ہمارے اکابرین کی نعشوں کو لٹکایا گیا انہوںنے کہاکہ اس وقت مذہبی طبقے کو بدنا م کیا جا رہا ہے دین اسلام کے مخالف طبقہ خودکش حملے کر رہا ہے مذہبی طبقوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور ہمیں مارا بھی جاتا ہے اور بدنام بھی کیا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اس پگڑی ٹوپی داڑھی کو بدنام کیا جا رہا ہے اسلام سلامتی کا مذہب ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے دہشت گردی کی کمر توڑی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے علماء کرام کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ علماء کرام نے خود کش حملوں کو حرام قرار دیا ۔جامع اشرفیہ لاہور میں علماء کرام کا نمائندہ اجلاس نے خود کش حملوں کو حرام قرار دیا تھا انہوںنے جمعیت علماء اسلام خود کش حملوں کو ناجائز سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع دینا کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جو دنیا کی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا۔ اور نیا رخ دے گا اس وقت مسلمان آگ میں جل رہا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ صد سالہ عالمی اجتماع مسلمانوں کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں