بالاکوٹ کانشیاں کھتیاں سپر لیگ سیزن تھری اختتام پذیر فائنل سٹرائیکر کرکٹ کلب نے اپنے نام کر لیا

بدھ 19 مئی 2021 23:19

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) کانشیاں کھتیاں سپر لیگ سیزن تھری اختتام پذیر فائنل سٹرائیکر کرکٹ کلب نے اپنے نام کر لیا فائنل سرمنی کے مہمان خصوصی نوجوان سماجی شخصیت ڈاکٹر سردار سجاد حسن اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت سید مزمل شاہ تھے۔

(جاری ہے)

کانشیاں بالا میں جاری کھتیاں سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کل 24 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میں سٹرائیکر کرکٹ کلب نے پہلے بیڈنگ کرتے ہوئی مقررہ اوور میں شانی شاندار بیٹنگ کی بدولت 63 رنز بنائے جس کے جواب میں شاہ بابا کی ٹیم صرف 57 رنز بنا سکی یوں سٹرائیکر کرکٹ کلب چھ رنز سے فائنل اپنے نام کر لیا مین آف دی سیریز شانی قرار پائے اور سب سے زیادہ سکور 218 بھی شانی بنانے لیگ کے بیسٹ پلئرکا ایوارڈ اپنے نام کیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سجاد حسن ، سید مزمل شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئیے اور اپنے خطابات میں کہاں کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی مثبت سر گرمیاں بہت ضروری ہیں اور ہم سب کو چاہے کے ہم اپنے نوجوانوں کو سپورٹ کریں تا کے ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں تقریب میں مزیدسید مزمل شاہ نے نوجوان کے لیے کرکٹ گراونڈ کی زمین خرید کر دینے اعلان کیا جبکہ ڈاکٹر سجاد نے اس جگہ پر گروانڈ کی تعمیر کے لئے وعدہ کیا اور لیگ انتظامیہ صدر پاک میڈیا چوہدری نورالحسن گجر اور سردار واجد افتخار ،رحیم شاہ ،سید ابرار شاہ اور قیصر اقبال کو کامیاب لیگ کروانے پر مبارکباد لیگ میں پہلی بار سجاول راج نے ڈیجیٹل سکور سسٹم کا نظام متعارف کروایا اور تقریب کے آخر میں لیگ کے زمہ دران سردار واجد افتخار اور دیگر نے فائنل سرمنی میں شریک تمام مہمانون اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا فائنل سرمنی میں نمایاں شخصیات میں ممبر ویلج کونسل سردار گوہر حمان ، پرویز مغل ،یوتھ کونسلر محمد حفیظ ،سید رحیم شاہ ،ابرار شاہ ،قیصر اقبال ،ثاقب خان ،ڈاکٹر امجد ،قاری سجاد اور دیگر شامل تھی

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں