بین الصوبائی ویمن چک بال چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی تین کھلاڑی نیشنل کیمپ کیلئے منتخب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) مانسہرہ میں جاری بین الصوبائی وویمن چک بال ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والی پشاور کی تین کھلاڑیوں عائشہ ودان،ملائیکہ اقبال اور رعنانوازکو سری لنکامیں منعقدہ چمپئن شپ کیلئے نیشنل تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا،پاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمانوئیل نے مانسہرہ میں منعقدہ ایونٹ میں خیبر پختونخواکی کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہااورکہاکہ فیڈریشن ملک بھر میں چک بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اس قسم کے ایونٹس منعقد کرائے گی ،جسکے باعث ہمیں باصلاحیت کھلاڑی میسر ہونگے،انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکی ٹیم میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی پشاور کی رعنانواز،گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی ملائیکہ اقبال اور عائشہ ودان کاکھیل بہت ہی متاثر کن ہے اور انکے کھیل کو مزید نکھارنے کیلئے انہیں اگلے ماہ سے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل تربیتی کیمپ میں بلوائین گے ،انکاکہناتھاکہ قومی چک بال ٹیم دسمبر کوسری لنکامیں منعقدہ انٹر نیشنل چک بال ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ،امید ہے کہ خیبر پختونخواکی یہ تینوں کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بن کر انٹر نیشنل سطح پر اپنالوہامنوائیںگی۔

(جاری ہے)

عمانوئیل نے خیبر پختونخواچک ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہہ اللہ ،صدر حاجی محمد اقبال خان ، سیکرٹری عبدالرشید انور اور انکی کابینہ کو زبردست الفاظ میں تعریف کی اور کہاکہ انہی کی کوششوں سے صوبے میںچک بال کو فروغ مل رہاہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رعنانوازاور ملائیکہ اقبال نے کہاکہ وہ پہلی بارچک بال ایونٹ کھیلی ہیںانہیں یہ کھیل بہت پسند آیاکیونکہ یہ واحد کھیل ہے کہ جس میںزخمی ہونے کاکوئی خطرہ نہیں،اس کھیل میں کھلاڑی دونوں طرف سے گول کرسکتے ہیں،اگر انہیں ٹریننگ دی گئی تو انشا اللہ ہمیں کوئی آگے بڑھنے سے نہیں رو سکتا،عائشہ ودان نے بھی اس کھیل میں ایک منفرد مقام حاصل کرنے کیلئے پرامیدہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں