آٹھ بار وزیر رہا ،عمران خان جیسا محنتی اور قوم کا درددل رکھنے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا ، شیخ رشید احمد

تخت بھائی میں ٹر یک سے تجا وزات ہٹا ئی جا ئے تو ایک ماہ کے اندر درگئی سے کر اچی تک ٹر ین باقاعدہ ٹر ین چلا ئیں گے ، وزیر ریلوے کا مردان ریلوئے اسٹیشن پر خطاب

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹھ بار وزیر رہا ہوں عمران خان جیسامحنتی اور قوم کا درددل رکھنے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا وہ دن رات پا کستان کی ترقی کے لئے کو شاں ہے ۔تخت بھائی میں ٹر یک سے تجا وزات ہٹا ئی جا ئے تو ایک ماہ کے اندر درگئی سے کر اچی تک ٹر ین باقاعدہ ٹر ین چلا ئیں گے وہ ریلو ئے ٹر یک کے معائنے کے دوران مردان ریلوئے اسٹیشن پر خطاب کر رہے تھے وفاقی وزیر مملکت پارلمانی امور علی محمد خان ،صو با ئی وزیر سیا حت عاطف خان ،ایم این اے مجا ہد خا ن اور صو با ئی اسمبلی کے اراکین ظاہر شاہ طورو ،عبدالسلام آفرید ی اور افتخا ر علی مشوانی بھی اس موقع پر مو جو د تھے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تخت بھا ئی کے آثار قدیمہ بین الااقوامی ورثہ ہے غیر ملکی سیا حوں کو یہا ں لا نے کے لئے سفاری ٹر ین کا آغا ز کر رہے ہیں اس ٹر یک پر درگئی سے کر اچی تک ٹر ین چلا ئی جائے گی اور ٹر یک کے دونو ں اطراف درخت لگا نے کے علا وہ دو خوبصورت باغ بھی بنا ئے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ علا قہ میر ے لئے نیا نہیں جوانی میں یہا ں کاٹلنگ ،سخا کو ٹ آتا رہا ہوں اور اپنے استا د اسیر مالٹا مو لا نا عزیر گل سے ملا قات کے لئے یہا ں آنا جا نا لگا رہتا تھا ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون پر اگلے ماہ کا م کا آغاز ہوگا پشاور سے کر اچی تک ستر ہ سو کلو میٹر طویل ٹر یک بیچھائی جا ئے گی جس پر کم ازکم 160 کی رفتار سے ٹر ین چلا ئے گی ۔گو جر خان اور جہلم کی پہاڑیوں کو ختم کر کے 69 کلو میٹر کو سیدھا کر رہے ہیں د و سال بعد راولپنڈی سے لا ہو ر تک سفر دو گھنٹے میں طے پا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ بلاول ک ابو نے سندھ میں ٹر ینوں سروس کو تباہ کر دیا ہے جس سے عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بحا ل کر رہے ہیں بلا ول کو مارچ کے لئے کرائے پر ٹر ین فراہم کر دی ہے جبکہ جلد خیبر پختو نخوا ہ اور سند ھ سے تین ،تین نئے ٹر ینیں چلا ئی جا ئیں گی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سفاری ٹر ین کے لئے صوبا ئی حکو مت چار سٹیم انجن اور کو چیز حوالے کر رہی ہے جس کے ڈرائیور کی تنخوا ہ اور تیل کا خر چہ صو با ئی حکو مت ادا کر ئے گی ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں