مردان تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے طلبا ء کو نویں جماعت کا پرچہ تھما دیا

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) مردان تعلیمی بورڈ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہویں جماعت کے طلبا ء کو نویں جماعت کا پرچہ تھما دیا۔مردان میں ہونے والے انٹر کے امتحانات کے دوران امتحانی ہالز میں گیارہویں جماعت کے بجائے نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلبا کی نشاندہی پر پرچہ منسوخ کر دیا گیا اور طلبا کو پرچہ دینے کے لیے دوبارہ دوپہر2 بجے آنے کی ہدایت کی گئی اور پھر دوبارہ پرچہ لیا گیا۔ چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ محمد امتیاز ایوب کے مطابق پرچے کے اوپر جماعت رومن نمبر میں لکھنے کے باعث غلطی ہوئی۔امتیاز ایوب کا کہنا تھا کہ وقت ضائع ہونے پر سب سے معذرت خواہ ہوں، یہ ایک انسانی غلطی ہے، اس واقعے سے کسی کو نقصان نہیں ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں