عبدالولی خان یونیورسٹی نے بیچلرزامتحان کے نتائج کااعلان کردیا

بدھ 22 فروری 2017 12:48

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی ایس سی سپلمنٹری امتحان 2016ء کے نتائج کااعلان کردیاگیاہے ،ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے تمام پرائیویٹ امیدواران اپنے ڈی ایم سی مین کیمپس عبدالولی خان یونیورسٹی کالج چوک جبکہ ضلع نوشہر ہ سے تعلق رکھنے پرائیویٹ امیدواران اپنے ڈی ایم سی سٹی ڈگری کالج نوشہرہ جبکہ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ امیدواران اپنے ڈی ایم سی صوابی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزصوابی سے حاصل کریں۔

(جاری ہے)

تمام لیٹ کالج سٹوڈنٹس اپنے متعلقہ کالج سے اپنے ڈی ایم سی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں