ایک تنظیم فوج کیخلاف بات کررہی ہے،ہم فوج کیساتھ ہیں،عمران خان
اس میں فوج کا قصورنہیں،فوج بھیجنےوالوں کاقصورہے،پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسانا پاکستان کیخلاف دشمنی ہے، ہماری فوج ہے توہم محفوظ ہیں۔مردان میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 18:17
(جاری ہے)
لیکن مولانا عمران خان کے ساتھ نہیں آسکتے۔ مولانا کو پتا کہ اس نے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھالیا ہے۔
کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جبکہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین دنیا کاچکر لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 29تاریخ کو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہاں سے کتنے لوگ جائیں گے۔مینار پاکستان پر29تاریخ کا پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ ہم نے 126دن کادھرنا دیا وہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے تھا۔انہوں نے کہاکہ مینارپاکستان بلانے کا ایک مقصد ہے کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں۔اداروں پرحملے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ پرحملے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جج کے گھر میں گولیاں چلائی گئیں۔جے آئی ٹی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔واجد ضیاء سن لوساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔29تاریخ کولوگ دیکھیں گے قوم عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ چورلٹیرے پاکستان کاپیسا چوری کرکے باہرلے کرگئے ہیں۔منی لانڈرنگ پہلے کرپشن کے ذریعے پیسا چوری کرو۔پھر چوری کا پیسا ملک سے باہرلے جاؤ۔پہلے چوری کا پیسا باہرلے کرجانا ،پھر قرضے لینے پڑتے ہیں۔پھر قرضوں کی قسطیں دینا پڑتی ہیں ۔جس سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ڈیزل ،آئل اور تمام چیزوں پرٹیکس دینا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔اسفند یار بھی کہتا ہے کہ ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔اچکزئی جتنا دونمبر نکلا وہ بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔زرداری بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔مجھے کیوں نکالا وہ بھی جمہوریت بچا رہے ہیں۔میاں صاحب کوکیوں نکالا کیوں کہ تم 300ارب چوری کرکے باہر لے گئے ہو۔تین بار وزیراعظم بنا لیکن چار بار نااہل ہوگیا ہے۔نوازشریف نے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز صاحبان آپ نے گھبرانا نہیں،پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔93ء میں پیپلزپارٹی الیکشن جیتتی ہے پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس ،اسی طرح 96ء میں پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس آگئے۔مجھے ایک نیا پاکستان نظرآرہا ہے جہاں سب قانون کے سامنے کھڑے ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ چاروں وزراء اعلیٰ میں سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف ،ڈرامابازشریف کاہے اس کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں۔دوسرے نمبر پرسندھ ، تیسرے نمبر پربلوچستان اور چوتھے نمبر پرہمارا ملنگ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پروٹوکول ہے۔کیونکہ ہم عیاشیاں نہیں کرتیں۔چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ ایک فیکٹری لگائی ہو؟ ایک نوکرلگوایا ہو؟ عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچا ہے ۔ان کیخلاف ایکشن لیں گے۔الیکشن ہارنا منظور ہے لیکن ضمیرفروشوں کوپی ٹی آئی میں نہیں رکھنا۔عمران خان نے کہا کہ ایک تنظیم فوج کیخلاف بات کررہی ہے،ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوج کا قصور نہیں ہے اس کا قصور فوج کوبھیجنے والوں کا ہے۔ فوج نے تواپنا کام کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجی جائے۔ امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسا رہا ہے وہ پاکستان کیخلاف دشمنی کررہا ہے۔ہماری فوج کے باعث ہم محفوظ ہیں۔فاٹا میں لوگوں کے کاروباراور گھرتباہ ہوئے۔اس کوٹھیک کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کوفوری ضم کردیا جائے۔ تاکہ فاٹا میں ترقی کا عمل شروع کیا جاسکے۔ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کا انضمام مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی نے ضم نہیں ہونا دیا۔انہوں نے نوازشریف کوبتایا کہ اگرفاٹا ضم ہوگیا توپی ٹی آئی الیکشن جیت جائے گی۔ ہمارے14 یا 17ایم پی ایزنےضمیربیچا،انہیں پارٹی سے نکالیں گے،ضمیرفروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان ،شدید بارشوں سے مکان کی چھت گرگئی ، خاتون دو کمسن بچوں سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق
مردان،طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
عید الفطر تعطیلات ‘ ایم ایم سی نے رپورٹ جاری کردی
5رشوت لینے پر پٹواری برطرف
مردان،عید الفطرپر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات مکمل،ہزار سے زائد پولیس ..
سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دی ایجوکیٹرزسکول النور کیمپس بغدادہ کی جانب سے 21یتیم بچوں میں عیدی ..
مردان،عید الفطرپر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات مکمل،ہزار سے زائد پولیس ..
مردان میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر کی بروقت عدم تبدیلی سمیت بجلی سے متعلق اجلاس
مردان میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر کی بروقت عدم تبدیلی سمیت بجلی سے متعلق اجلاس
مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے باتھ روم میں دفن کردیا
مردان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی اذئی کارکنان کااحتجاج، ایم پی اے کے ایس ڈی او کو دھکے
Xمردان میں گیس چوروں کو 4 کروڑ 96 لاکھ جرمانہ
مردان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری